0
Sunday 2 Apr 2017 23:58

خواتین شادیوں پر نکاح پڑھا سکتی ہیں، سعودی سکالر کا فتویٰ

خواتین شادیوں پر نکاح پڑھا سکتی ہیں، سعودی سکالر کا فتویٰ
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے مذہبی سکالر نے فتویٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین شادیوں پر نکاح پڑھا سکتی ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق کونسل برائے سینئر سکالرز کے رکن شیخ عبداللہ المانع نے فتویٰ دیا ہے کہ خواتین شادیوں پر نکاح پڑھا سکتی ہیں کیونکہ اس میں کوئی قانونی رکاوٹ موجود نہیں۔ اوکاز ڈیلی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوکری بنیادی طور پر شادی کے معاہدے کی دستاویز ہے اور اگر وزارت انصاف اس کی منظوری دیتی ہے تو پھر کوئی قانونی رکاوٹ نہیں رہے گی۔ سعودی مذہبی سکالر نے مزید کہا کہ لائسنس کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ درخواست گزار کا اچھا اخلاق، اسلامی سکالرز کی 2 سفارشات اور 25 سال تک عمر ہونا ضروری ہے جبکہ یہ بھی لازم ہے کہ درخواست گزار کا کریمنل ریکارڈ بھی نہ ہو۔

یاد رہے خواتین کی حمایت میں سکالر شیخ عبداللہ المانع کی جانب سے یہ پہلا فتویٰ نہیں آیا بلکہ گزشتہ ستمبر میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ خواتین خود ہی اپنی سرپرست ہیں اور شادی کے دورانیہ کے علاوہ اپنے تمام معاملات کو مینج کرنے کا قانونی حق رکھتی ہیں۔ اٹارنی نجود قاسم نے عرب نیوز کو بتایا کہ شادیوں میں نکاح پڑھوانے کے حوالے سے خواتین کیلئے کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے اور اگر انہیں موقع دیا جاتا ہے تو خواتین میں اس شعبے میں آنے کی خواہش پیدا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 624050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش