QR CodeQR Code

کراچی پولیس کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

2 Apr 2017 23:59

پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹريٹ كرائمز سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضے سے اسلحہ سمیت دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان كو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، ايرانی ڈيزل اور ديگر سامان بھی برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے موچكو میں کارروائی کے دوران ٹينكی سے 2 ہزار ليٹر ايرانی ڈيزل برآمد كركے ڈرائيور عارف اور امجد كو گرفتار كرليا۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹريٹ كرائمز سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضے سے اسلحہ سمیت دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔




خبر کا کوڈ: 624051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/624051/کراچی-پولیس-کی-کارروائیاں-10-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org