QR CodeQR Code

پولیس اور حساس اداروں کا ملتان میں سرچ آپریشن، 100 گھروں کی تلاشی

2 Apr 2017 23:59

سرچ آپریشن کے دوران 50 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور علاقے میں کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے افراد کی کرایہ داری ایکٹ کے تحت شناخی دستاویزات کی بھی جانچ پڑتال کی، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لیا۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس اور حساس اداروں نے ملتان میں سرچ آپریشن کر کے 100 گھروں کی تلاشی لی اور 4 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں بستی ملوک کے علاقے میں حساس اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کے دوران 100 گھروں کی تلاشی لی اور 50 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور علاقے میں کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے افراد کی کرایہ داری ایکٹ کے تحت شناخی دستاویزات کی بھی جانچ پڑتال کی جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لیا۔ جن کی نشاندہی پر اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 624052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/624052/پولیس-اور-حساس-اداروں-کا-ملتان-میں-سرچ-آپریشن-100-گھروں-کی-تلاشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org