QR CodeQR Code

چارسدہ میں کوچ میں آگ لگنے سے 9 مسافر جھلس گئے

3 Apr 2017 00:54

موٹروے انٹرچینج کے قریب واقع سی این جی اسٹیشن پر کھڑی مسافر کوچ میں آگ بھڑکنے سے 9 مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں موٹروے انٹرچینج کے قریب سی این جی اسٹیشن پر کھڑی مسافر کوچ میں اچانک آگ لگنے سے 9 مسافر جھلس گئے۔ ذرائع کے مطابق چارسدہ موٹروے انٹرچینج کے قریب واقع سی این جی اسٹیشن پر کھڑی مسافر کوچ میں آگ بھڑکنے سے 9 مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشن میں مسافر کوچ میں لگنے والی آگ نے قریب کھڑی کار کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا تاہم آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا جب کہ مسافر کوچ میں زخمی ہونے والے افراد میں 3 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دی جا ری ہے۔


خبر کا کوڈ: 624056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/624056/چارسدہ-میں-کوچ-آگ-لگنے-سے-9-مسافر-جھلس-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org