QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کیلئے جاندار آواز بلند کرنا ہو گی، لارڈ میئر آکسفورڈ

3 Apr 2017 10:07

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ میئر محمد الطاف خان کا کہنا تھا کہ آج ہمیں بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں اپنی کشمیر پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ دیکھنا چاہئے کہ کشمیر پالیسی کیوں ہمیں مطلوبہ نتائج نہیں دے رہی۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے شہر آکسفورڈ کے لارڈ میئر محمد الطاف خان نے کہا ہے کہ آرپار کی قیادت اور اوورسیز کشمیریوں کو بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو موثر اور جاندار طریقے سے پیش کرنا ہو گا اور دنیا کے تھنک ٹینکس کو اصل حقائق سے آگاہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کشمیر لبریشن سیل اسحاق ملک، کشمیر ویمن ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن شاہ بانو ظفر اور دیگر افراد بھی موجود تھے جبکہ لارڈ میئر نے چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید کی رہائشگاہ کا دورہ کیا، دونوں رہنمائوں نے کشمیر سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج ہمیں بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں اپنی کشمیر پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ دیکھنا چاہئے کہ کشمیر پالیسی کیوں ہمیں مطلوبہ نتائج نہیں دے رہی۔


خبر کا کوڈ: 624067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/624067/مسئلہ-کشمیر-کیلئے-جاندار-آواز-بلند-کرنا-ہو-گی-لارڈ-میئر-ا-کسفورڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org