QR CodeQR Code

سپیشل پولیس یونٹ مردان کی کارروائی، دہشتگرد گرفتار، بارود اور دستی بم برآمد

3 Apr 2017 12:14

ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کا کوئی نیٹ ورک بھی موجود ہو سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپیشل پولیس یونٹ مردان نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گرفتار کر کے بارود اور دستی بم برآمد کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیشل پولیس یونٹ مردان نے چارسدہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد آدم خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو بارود اور دستی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کا کوئی نیٹ ورک بھی موجود ہو سکتا ہے۔ دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 624130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/624130/سپیشل-پولیس-یونٹ-مردان-کی-کارروائی-دہشتگرد-گرفتار-بارود-اور-دستی-بم-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org