QR CodeQR Code

اسلامی اتحاد مضبوط بنانے کیلئے سعودی عرب تنہائی سے بچے، جنرل (ر) راحیل شریف

3 Apr 2017 12:22

مقامی روزنامہ کے مطابق سابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ عرب لیگ جیسے علاقائی فورم کے بجائے او آئی سی کو فعال کرنے کی طرف توجہ مبذول کی جائے جس کے پلیٹ فارم پر تمام اسلامی ملک موجود ہیں تاکہ مستقبل میں ممکنہ طور پر بنایا جانے والا اسلامی اتحاد جس کے زیر اہتمام کم از کم پانچ لاکھ مکمل طور پر تربیت یافتہ فوجیوں پر مشتمل فوج کو فوری طور پر تیار کئے جانے کے لئے عسکری امور سرانجام دئیے جاسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے سعودی عرب کی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ عرب لیگ جیسے علاقائی فورم کے بجائے او آئی سی کو فعال کرنے کی طرف توجہ مبذول کی جائے جس کے پلیٹ فارم پر تمام اسلامی ملک موجود ہیں تاکہ مستقبل میں ممکنہ طور پر بنایا جانے والا اسلامی اتحاد جس کے زیراہتمام کم از کم پانچ لاکھ مکمل طور پر تربیت یافتہ فوجیوں پر مشتمل فوج کو فوری طور پر تیار کئے جانے کے لئے عسکری امور سرانجام دئیے جاسکیں۔ روزنامہ خبریں کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کا موقف ہے کہ عرب لیگ کو اہمیت دینے سے پہلے بھی سعودی عرب کو اسلامی دنیا میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب بھی اگر سعودی حکومت اس فورم پر توجہ مبذول رکھتی ہے تو اس سے ایک بار پھر دہشتگردی سے لڑنے کے لئے تشکیل دیا جانے والے مذکورہ اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ او آئی سی میں سب اسلامی ممالک موجود ہیں اور اس تنظیم کو بین الاقوامی قبولیت بھی حاصل ہے اور اگر کسی ملک میں اس حوالے سے کارروائی کے لئے اگر کسی قانونی اقدام کی ضرورت پڑتی ہے تو عرب لیگ یہ قانونی تحفظ فراہم نہیں کرسکتی۔


خبر کا کوڈ: 624131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/624131/اسلامی-اتحاد-مضبوط-بنانے-کیلئے-سعودی-عرب-تنہائی-سے-بچے-جنرل-ر-راحیل-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org