QR CodeQR Code

ذوالفقار بھٹو کی برسی، سندھ میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

3 Apr 2017 17:12

عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جسکے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت تعلیمی اداروں، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں 4 اپریل کو عام تعطیل ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت تعلیمی اداروں، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں 4 اپریل کو عام تعطیل ہوگی۔ پیپلز پارٹی کے بانی کی برسی کے موقع پر پارٹی کی جانب سے 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں تقریبات منعقد کی جائیں گی، جس میں پارٹی کے مرکزی رہنماء، وزراء، سینٹرز، ممبران اسمبلی اور کارکنان شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 624257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/624257/ذوالفقار-بھٹو-کی-برسی-سندھ-میں-4-اپریل-کو-عام-تعطیل-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org