0
Monday 3 Apr 2017 17:34

سانحہ سرگودھا کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، زعیم قادری

سانحہ سرگودھا کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، زعیم قادری
اسلام ٹائمز۔ معروف روحانی شخصیت حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے سالانہ عرس کی مناسبت سے داتا دربار کمپلیکس میں "تصوف سیمینار" کا انعقاد کیا گیا۔ سماع ہال داتا دربار لاہور میں منعقد ہونیوالے سیمینار میں صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب زعیم حسین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ڈاکٹر نور محمد اعوان، خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی، مینجرز طاہر مقصود اور گلاب ارشاد سمیت عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری نے ہمیشہ مساوات اور بھائی چارے کا درس دیا، فروغ اسلام میں آپ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سانحہ سرگودھا کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا جبکہ واقعہ ذاتی رنجش کی بنیاد پر رونما ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ درگاہ کے حصول کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے کام شروع کر دیا ہے، بہت جلد اسے اوقاف کی تحویل میں لے لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بھی جعلی پیروں سے بچنا چاہیے، جعلی پیر دین کے نام پر غیر اسلامی اقدار کو فروغ دے رہے ہیں جن کے محاسبے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 624265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش