0
Monday 3 Apr 2017 17:35

حکومت عوام کی توجہ پانامہ کیس سے ہٹانے کیلئے نان ایشوز پر پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے، یوسف رضا گیلانی

حکومت عوام کی توجہ پانامہ کیس سے ہٹانے کیلئے نان ایشوز پر پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی پانامہ سے توجہ ہٹانے کے لئے ویزوں سے متعلق نان ایشو کو ایشو بنا کر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے، خادم اعلی پنجاب بتائیں میٹرو کے علاوہ ملتان کو کیا دیا ہے؟ حالانکہ میرے دور میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے بیش بہا ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے، جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، انشاءاللہ دوبارہ موقع ملا تو بقایا رہ جانے والے ترقیاتی کام مکمل کرا کے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کا نقشہ بدل دونگا۔ سابق وزیراعظم پاکستان مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، آج بھی پاکستان کی عوام پیلزپارٹی کے دور حکومت کو یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاون برادری کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے جھونک وینس پی پی پی کا مضبوط حلقہ بن گیا ہے، انشاءاللہ آنے والا دور پیلزپارٹی کا ہوگا۔ اور ایک بار پھر عوام کو سکھ کا سانس ملے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید عبد القادر گیلانی نے کہا کہ این اے 151 کا حلقہ ہمار اپنا حلقہ ہے، پہلے بھی حلقہ میں ترقیاتی کام کرائے آئندہ بھی موقع ملا تو ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائیں گے۔ سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ یہ میرے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج میں اپنے حلقہ کے عوام کی دعاؤں کی بدولت آپ میں موجود ہوں، پیپلزپارٹی ہمیشہ غریب عوام کے دکھ سکھ میں رہی ہے اور رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 624269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش