0
Monday 3 Apr 2017 19:04

سانحہ پارا چنار پر وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے، شاہ محمود قریشی

سانحہ پارا چنار پر وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کی دعویدار حکومت امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، سانحہ پارا چنار پر وزیراعظم میاں نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہیئے تعلیمات نبوی سے دوری کی وجہ سے ہم گوناں گوں مسائل کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع بنگل والا میں مرکزی میلاد کمیٹی بنگل والا کے زیراہتمام سالانہ میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں سید احمد مجتبی گیلانی، علامہ سید جعفر قریشی، مخدوم زین قریشی، حاجی خضر خان بلوچ، قاری اعجاز محمود، حامد علی سعیدی، فاروق خان بلوچ، شہوار خان بلوچ، یونس قلندری و دیگر نے شرکت کی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کاروائی ہونی چاہیئے جس کی وجہ سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے اور دل خون کے آنسو رو رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہوا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکمرانوں کی شرافت کی قلعی کھول دی لیکن کرپٹ حکمران میں نہ مانوں پر قائم ہیں، عوام کھوٹے کھرے کی پہچان کر چکی ہے، انشاءاللہ عام انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں گے اور پی ٹی آئی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔
خبر کا کوڈ : 624311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش