0
Tuesday 4 Apr 2017 00:48

ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کرکے سازش رچائی گئی، شہادتیں ہمیں راہ سے نہیں ہٹا سکتیں، آصف زرداری

ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کرکے سازش رچائی گئی، شہادتیں ہمیں راہ سے نہیں ہٹا سکتیں، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کرکے ہمارے خلاف گہری سازش رچائی گئی لیکن شہادتیں ہمیں راہ سے نہیں ہٹا سکتیں۔ تفصیلات کے مطابق نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں آصف زرداری کی قیادت میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین بھی مانتے ہیں کہ ملک کو ایٹمی قوت ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا لیکن انہیں شہید کرکے ملک کیخلاف سازش رچی گئی، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی شہادتیں ہمیں راہ سے ہٹا نہیں سکتی، ہماری مفاہمت کو کمزوری سمجھنے والوں کو آئندہ انتخابات میں پتہ چل جائیگا، بھٹوازم میں آنیوالی رکاوٹیں کارکنان اور عوامی طاقت سے دور کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 624422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش