0
Tuesday 4 Apr 2017 15:56

پی ڈی پی کے بھیس میں آر ایس ایس پنپ رہی ہے، عمر عبداللہ

پی ڈی پی کے بھیس میں آر ایس ایس پنپ رہی ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ اس وقت کشمیری سیاست کی بقاء داؤ پر لگی ہوئی ہے، ایسے میں ہم سب کو مل کر فرقہ پرست عناصر کو شکست فاش دے کر ریاست کے تشخص پر ہو رہے حملوں کا ڈٹ کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ماگام بیروہ میں چناؤی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ آنے والے انتخابات ممبرِ پارلیمنٹ کی کرسی حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ ریاست میں پی ڈی پی کے بھیس میں پنپ رہی آر ایس ایس کی فرقہ پرستی کا قلع قمع کرنے کی جنگ ہے، جس کے لئے ہمیں اپنی چھوٹی موٹی رنجشوں اور چپقلش کو بالائے طاقت رکھ کر اور متحد ہوکر ایک بڑے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ہماری ریاست کو اس وقت آر ایس ایس کی طرف سے مختلف طرح کے چیلنجوں کا سامنا ہے، ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں اس فرقہ پرست جماعت کی ذیلی شاخ یعنی پی ڈی پی کو شکست سے دوچار کرنا ضروری ہے۔ عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ پی ڈی پی ہندو فرقہ پرست جماعت آر ایس ایس کی پیدوار ہے اور آج ہماری کہی ہوئی ساری باتیں صحیح ثابت ہوئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے اتنی تن دہی اور لگن کے ساتھ آر ایس ایس کے فرمانوں پر عمل کیا کہ اب بھاجپا پی ڈی پی کے لئے انتخابی مہم چلا رہی ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ لوگوں کو اس بار ووٹ ڈالنے سے پہلے سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا کہ وہ کشمیر کو آر ایس ایس کی جولی میں ڈالنا چاہتے ہیں یا پھر فرقہ پرستی سے نجات پانے کے لئے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 624453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش