QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

4 Apr 2017 14:46

سلیم شہزاد نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ گرفتاری سے پہلے وہ کئی بار پاکستان آچکے ہیں، لیکن کسی نے انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، انسداد دہشتگردی عدالت ایک مقدمے میں ضمانت منظور کر چکی ہے، لیکن اب 20 سال پرانے مقدمات میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتاری کا یہ عمل سیاسی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سلیم شہزاد نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ گرفتاری سے پہلے وہ کئی بار پاکستان آچکے ہیں، لیکن پولیس یا کسی ادارے نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، انسداد دہشتگردی عدالت ایک مقدمے میں ضمانت منظور کر چکی ہے، لیکن اب 20 سال پرانے مقدمات میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتاری کا یہ عمل سیاسی ہے۔ سلیم شہزاد کی جانب سے عدالت میں درخواست کی گئی کہ انہیں دیگر مقدمات کی تفصیلات طلب کرکے رہا کیا جائے اور پولیس کو حکم دیا جائے کہ عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی مقدمے میں گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے۔ عدالت نے سلیم شہزاد کا مؤقف سننے کے بعد فریقین سے سلیم شہزاد کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات، جبکہ آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت 11 اپریل کو ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 624595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/624595/ایم-کیو-کے-بانی-رکن-سلیم-شہزاد-کیخلاف-درج-مقدمات-کی-تفصیلات-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org