0
Tuesday 4 Apr 2017 14:58

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کرپشن کی بادشاہ ہے، ایم کیو ایم پاکستان

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کرپشن کی بادشاہ ہے، ایم کیو ایم پاکستان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی بے حس لوگوں پر مشتمل حکومت ہے، جو کرپشن کی بادشاہ ہے۔ کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سالانہ انتخابات برائے 2017ء کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو صوبے میں آئی جی کی نہیں پوسٹ مین کی ضرورت ہے، کے ڈی اے میں ایم کیو ایم (پاکستان) کی حمایت یافتہ ایمپلائز یونین 6 اپریل کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، کیونکہ اب ایم کیو ایم سے سیاسی وڈیرے ڈرائی کلین ہو کر چلے گئے ہیں اور اب ایم کیو ایم (پاکستان) میں اصلی غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے اس کے ملازمین کا ہے اور اس بلڈنگ میں کام والے تمام لوگوں کے ان حقوق ملنا چاہیے، باہر سے کے ڈی اے میں کسی کو نہیں لایا جائے گا اور اس سلسلے میں ایم کیو ایم (پاکستان) پالیسی بنا چکی ہے۔ انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایم کیوایم (پاکستان) سندھ حکومت کے ساتھ عوامی مسائل کے ایشو پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔

خبر کا کوڈ : 624600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش