0
Tuesday 4 Apr 2017 12:52

پی پی 78، مسرور نواز جھنگوی کی اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پی پی 78، مسرور نواز جھنگوی کی اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 78 جھنگ سے کالعدم اہل سنت والجماعت کے حمایت یافتہ آزاد حیثیت سے جیتنے والے مسرور نواز جھنگوی کی اہلیت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے شہری مظفر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ حق نواز جھنگوی کے بیٹے مسرور نواز جھنگوی کے خلاف 17 مقدمات درج ہیں، جبکہ مسرور نواز جھنگوی کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہے۔ درخواست گزار مظفر عباس نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مسرور نواز جھنگوی کی نااہلی کے احکامات جاری کئے جائیں۔ مذکورہ درخواست پر سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔ پی پی 78 جھنگ سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی مسرور نواز جھنگوی کی کامیابی کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں بھی ایک درخواست زیر التوا ہے۔ اس حلقے سے ووٹر مسعود الحسن نے الیکشن ٹربیونل میں مسرور نواز جھنگوی کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے، جس پر الیکشن ٹربیونل لاہور کے سربراہ نے 11 اپریل کو دونوں فریقین کے وکلاء کو طلب کر رکھا ہے۔ ووٹر مسعود الحسن کے مطابق مسرور نوازجھنگوی نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے، اس لئے وہ آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے، لہذا انہیں پی پی 78 سے نا اہل قرار دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 624643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش