QR CodeQR Code

سانحہ سرگودپا، جعلی پیر نے ایک عورت کے کہنے پر 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا، ابتدائی رپورٹ

4 Apr 2017 17:20

وقوعہ کے روز جعلی پیر عبدالوحید کو اسکی خاتون مرید نے بتایا کہ درگاہ کے مالک کا بیٹا آصف اسے اور اسکے خاندان کو زہر دی کر مارنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، جس پر پیر طیش میں آگیا اور ملزم عبدالوحید نے بہانے سے تمام مریدوں کو دربار پر بلایا اور کہا کہ وہ ان کے گناہ جھاڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم عبدالوحید نے خاتون مرید کے کہنے پر 20 افراد کا قتل کیا۔ رپورٹ کے مطابق کسی مرید کو نشہ آور مشروب نہیں پلایا گیا تھا، تمام لوگ مرضی سے جعلی پیر کے ہاتھوں مار کھاتے تھے، جعلی پیر شراب نوشی کا شوقین تھا وہ بہت کم مزار پر آتا تھا اور جس دن مزار پر آتا اپنے مریدین کو برہنہ کرکے ان پر تشدد کرتا اور کہتا کہ تمہارے گناہ دھو رہا ہوں۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ وقوعہ کے روز جعلی پیر عبدالوحید کو اسکی خاتون مرید نے بتایا کہ درگاہ کے مالک کا بیٹا آصف اسے اور اسکے خاندان کو زہر دی کر مارنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، جس پر پیر طیش میں آگیا اور ملزم عبدالوحید نے بہانے سے تمام مریدوں کو دربار پر بلایا اور کہا کہ وہ ان کے گناہ جھاڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق تمام مرید پیر سے انتہائی عقیدت رکھتے تھے اور اسکی ہر بات کو حکم کا درجہ دیتے تھے اور اسی باعث مریدین مزار پر آئے۔ ملزم نے گناہ جھاڑنے کے نام پر تمام مریدوں کو برہنہ کیا اور ڈنڈوں سے پیٹنا شروع کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 624644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/624644/سانحہ-سرگودپا-جعلی-پیر-نے-ایک-عورت-کے-کہنے-پر-20-افراد-کو-موت-گھاٹ-اتارا-ابتدائی-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org