0
Tuesday 4 Apr 2017 19:23

گوشواروں میں تضاد و ابہام، وزیراعظم سمیت اہم سیاستدانوں سے جواب طلب

گوشواروں میں تضاد و ابہام،  وزیراعظم سمیت اہم سیاستدانوں سے جواب طلب
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نوازشریف، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان سے ان کے انتخابی گوشواروں کی جانچ پڑتال میں ابہام اور تضاد پر جواب طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 127 انتخابی حلقوں سے کامیاب ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی چھان بین کا عمل مکمل کرلیا ہے، جانچ پڑتال کے دوران کئی بڑے سیاستدانوں سے جواب طلبی کے لیے نوٹس جاری ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی جانچ پڑتال میں ابہام آنے پر وزیراعظم نوازشریف کو نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے لاہور میں جائیداد سے متعلق تفصیلات طلب کی ہیں، جس کا جواب نوازشریف نے جواب جمع کرادیا ہے۔ وزیراعظم کے علاوہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر تجارت خرم دستگیر، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز، محمود بشیرورک، اسد عمر اور اکرم درانی کوبھی الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز جاری کئے گئے۔ جب کہ گوشواروں کی جانچ پڑتال کے دوران قومی اسمبلی کے اسپیکرایازصادق، زاہدحامد، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق کے گوشواروں کو درست قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں پہلی بار ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی چھان بین کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 624674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش