0
Tuesday 4 Apr 2017 20:32

پاک فوج اور افغان نیشنل آرمی کے مابین ہاٹ لائن رابطہ

پاک فوج اور افغان نیشنل آرمی کے مابین ہاٹ لائن رابطہ
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی سدرن کمان کے چیف آف اسٹاف اور افغان نیشنل آرمی کے کمانڈر 205 کور کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی سدرن کمان کے چیف آف اسٹاف اور افغان نیشنل آرمی کے کمانڈر 205 کور کے درمیان پہلی مرتبہ ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ دونوں جانب سے ہاٹ لائن کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جب کہ سرحدی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مستقبل میں بھی سرحدی امور پر تبادلہ خیال جاری رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ 30 دسمبر 2015 کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈی جی ایم او کی سطح پر بھی ہاٹ لائن قائم کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 624689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش