0
Tuesday 4 Apr 2017 22:56

جڑواں شہروں میں طوفانی بارش و ژالہ باری، پروازیں معطل، نظام زندگی درہم برہم

جڑواں شہروں میں طوفانی بارش و ژالہ باری، پروازیں معطل، نظام زندگی درہم برہم
اسلام ٹائمز۔ جڑواں شہر راولپنڈی، اسلام آباد اور مری میں تیز آندھی اور بارش اور ژالہ باری سے مختلف شاہراہوں پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ راولپنڈی کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا۔ مری میں بھی تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ تیز آندھی سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ کر شاہراہوں پر گر گئے، جس کے باعث کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔ آندھی کی رفتار 60کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔ بدھ اور جمعرات کو بھی 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا امکان ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے ہونے والی مسلسل بارش اور طوفانی آندھی سے بے نظیر ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو گیا، اندرون اور بیرون ملک پروازیں اڑان نہ بھر سکیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میٹرو بس کے ٹریک پر پانی بھی کھڑا ہو گیا اور مری روڈ پر بل بورڈ گر گئے۔ ژالہ باری اور تیزآندھی کے باعث مکانوں کی چھتوں سے پانی کی ٹینکیاں اور  دیگر اشیاء اڑ گئیں۔ طوفانی بارش سے اسلام آباد کی سڑکوں پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔ تیز آندھی سے اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور کئی گھروں کی چھتوں سے پانی کی ٹینکیاں بھی اڑ گئیں۔ مری میں بھی تیز ہوا اور ژالہ باری سے بجلی غائب ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔ بدھ اور جمعرات کو بھی 100کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 624742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش