0
Tuesday 4 Apr 2017 23:55

افغان فورسز کا داعش کے 9 کارندوں سمیت 64 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ

افغان فورسز کا داعش کے 9 کارندوں سمیت 64 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران داعش کے 9 دہشت گردوں سمیت 64 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ طالبان کے حملے میں 4 انٹیلی جنس اہلکار مارے گئے۔ افغان حکام نے بتایا کہ ارزگان کے علاقے ترین کوٹ اور ملحقہ علاقوں میں ایک ہفتے سے جاری آپریشن میں 54 طالبان ہلاک اور 32 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اس دوران طالبان کو پسپا کر دیا گیا ہے اور اب آپریشن کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے، صوبہ غزنی میں طالبان کے ہاتھوں 4 انٹیلی جنس اہلکار ہلاک ہوگئے، حکام کے مطابق یہ اہلکار ضلع اندار میں ایک حملے کے دوران ہلاک ہوئے۔ شمالی صوبہ تخار میں ایک جھڑپ میں 10 طالبان کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری طرف افغان حکومت نے ملک میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کے حوالے سے روس کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے، اس سے قبل افغانستان کیلیے روسی صدر کے خصوصی ایلچی ضمیر قابلوف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے حوالے سے طالبان کا مطالبہ جائز اور منصفانہ ہے۔ کابل میں جاری ہونیوالے بیان میں افغان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ افغانستان میں موجود غیرملکی افواج کی تعیناتی اور اس حوالے سے معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنائے یا اسے ڈکٹیٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ افغان قوم کا ہے اور افغان حکومت یہ فیصلہ کرے گی کہ اسے کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔ علاوہ ازیں فوج کے ایک یونٹ کی طرف سے جنوبی صوبہ ہلمند میں ملنے والے اسلحہ اور گولہ بارود کو ناکارہ کرنے کی کوشش کے دوران ہونے والے دھماکے سے 9 شہری ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 624763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش