0
Wednesday 5 Apr 2017 07:00

سپیکر جی بی اسمبلی اپنی حکومت کی اداوں پہ پریشان، عوام کو صبر و تحمل کی تلقین

سپیکر جی بی اسمبلی اپنی حکومت کی اداوں پہ پریشان، عوام کو صبر و تحمل کی تلقین
اسلام ٹائمز۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکردو روڈ کی تعمیر کے بارے میں آئندہ بڑی احتیاط کے ساتھ بات کریں گے اور اس وقت تک کچھ نہیں کہیں گے جب تک ان معاملات کے بارے میں باقاعدہ سرکاری نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کے ذمہ داران نے یقین دلایا تھا کہ اسکردو روڈ کی تعمیر فروری یا مارچ میں ہوگی۔ ہم نے ایم ایچ اے کے حکام کی یقین دہانیوں کی روشنی میں اپنے عوام سے کہا کہ روڈ کی تعمیر مارچ میں ہوگی لیکن فروری مارچ گزر گئے اور اب اپریل کا مہینہ شروع ہوگیا ہے، مگر اسکردو روڈ کی تعمیر تاحال شروع نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلانات کے باوجود اسکردو روڈ کی تعمیر نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔ فدا ناشاد نے کہا کہ جب ہماری ایف ڈبلیو او کے ڈائیریکٹر جنرل لفٹنٹ جنرل محمد افضل سے بات ہوئی تو انہوں نے صاف صاف کہہ دیا کہ انہیں تو ابھی تک این ایچ اے کی جانب سے اسکردو روڈ پر واقع پلوں کے ٹینڈر کی قبولیت کا خط ہی نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں کے بعض افیسران بات کرتے ہیں لیکن وہ بعد میں اپنی بات پر عمل نہیں کرسکتے، اس لئے لوگوں کے سامنے ہمیں شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ عوام صبر و تحمل کے ساتھ اسکردو روڈ کی تعمیر اور آئینی حیثیت کے تعین کا انتظار کریں کیونکہ وزیراعظم روڈ کی تعمیر میں بالکل سنجیدہ ہیں، مگر ان کے احکامات پر عمل درآمد کہاں سے روکا جارہا ہے ہمیں۔ خود کچھ پتہ نہیں ہے ہم حیران ہیں کہ وزیراعظم کی خواہشات کے مطابق کام کیوں نہیں ہورہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 624788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش