0
Wednesday 5 Apr 2017 09:29

لاہور، بیدیاں روڈ پر خودکش دھماکہ، 4 فوجی جوانوں سمیت 6 افراد شہید،18 زخمی

لاہور، بیدیاں روڈ پر خودکش دھماکہ، 4 فوجی جوانوں سمیت 6 افراد شہید،18 زخمی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر خودکش حملے میں پاک فوج کے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خودکش بمبار نے مردم شماری کی ٹیم کی گاڑی کو نشانہ بنایا, جس میں پاک فوج کے جوان سوار تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی شدت سے اردگرد کی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ بیدیاں روڈ کے علاقے مانانوالہ چوک پر مردم شماری کی ڈیوٹی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کی کھڑی وین کے قریب پہنچ کر خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا دیا, جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوانوں سمیت 6 افراد شہید 18 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کیا, تاہم 4 افراد زخموں کی تاب نہ لا سکے اور جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمیوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اردگرد کی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا، جبکہ وین اور اس کے قریب کھڑی گاڑی بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔ زخمیوں میں بھی 4 افراد کی حالت تشیویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 فوجی جوان اور 2 سول شہری شہید ہوئے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاہور خودکش حملے میں آٹھ سے دس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، جبکہ علاقے میں ہونے والی فون کالز کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے، خودکش حملہ آور کی عمر 18 سے چوبیس سال کے درمیان تھی، ذرائع کے مطابق حملہ آور ازبک تھا۔ لاہور میں بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم پر ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خودکش حملے میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، دھماکے میں موٹے والے بال بیرنگ استعمال کئے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ بارود کے نمونے فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں، جبکہ موبائل ٹاور سے فون کالز کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔ تحقیقاتی ٹیمیں شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں، حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمر اٹھارہ سے چوبیس سال کے درمیان تھی۔ تحقیقات کے مطابق دھماکہ 7 بج کر 45 منٹ پر ہوا، حملہ آور پیدل تھا، وین کے بالکل پیچھے خود کو اڑایا، چہرے اور بالوں سے حملہ آور مقامی معلوم نہیں ہوتا، حملہ آور کا سر 40 فٹ اونچی عمارت کی چھت سے ملا، دھماکے میں 3 موٹر سائیکل، ایک رکشہ تباہ ہوا، مردم شماری کے عملے کی 2 وین تباہ ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 624809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش