خودکش حملہ اور نے موٹرسائیکل پاک فوج کی گاڑی سے ٹکرا دی، عینی شاہد
5 Apr 2017 10:25
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جائے حادثہ سے شواہد جمع کئے جا رہے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر ہونیوالے خودکش حملہ آور کی عمر 18 سے 20سال تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق مردم شماری کی ٹیم فیلڈ میں جانے کی تیاری کر رہی تھی کہ موٹرسائیکل پر آنیوالے خودکش حملہ آور نے موٹرسائیکل پاک فوج کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ جس سے ایک زور دار دھماکہ ہوا اور پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 6 افراد شہید جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور پاک فوج نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جائے حادثہ سے شواہد جمع کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 624824