QR CodeQR Code

نیشنل ایکشن پلان پر جزوی عملدرآمد انتہائی مہلک ثابت ہوگا، عمران خان

5 Apr 2017 12:34

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وفاقی و پنجاب حکومتیں اپنے حصے کا کام سرانجام دینے میں سنگین کوتاہیوں کی مرتکب ہو رہی ہیں، امن کے دشمن پاکستان میں انتشار کے خواہاں ہیں، ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے غیرمعمولی حکمت عملی ناگزیر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر جزوی عملدرآمد انتہائی مہلک ثابت ہوگا، وفاقی و پنجاب حکومتیں اپنے حصے کا کام سرانجام دینے میں سنگین کوتاہیوں کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں عمران خان نے لاہور میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ امن کے دشمن پاکستان میں انتشار کے خواہاں ہیں، ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے غیرمعمولی حکمت عملی ناگزیر ہے۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ علاقائی صورتحال اور چیلنجز مدنظر رکھ کر تیار کی گئی حکمت عملی موثر ہوگی۔ عمران خان کا مذید کہنا تھاکہ وفاقی و پنجاب حکومتیں اپنے حصے کا کام سرانجام دینے میں سنگین کوتاہیوں کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر جزوی عملدرآمد انتہائی مہلک ثابت ہوگا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جبکہ پنجاب حکومت زخمیوں کی معیاری اور مکمل نگہداشت یقینی بنائے اور زخمیوں کی جلد شفایابی کیلئے رب العزت کے حضور دعا گو ہیں۔


خبر کا کوڈ: 624856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/624856/نیشنل-ایکشن-پلان-پر-جزوی-عملدرآمد-انتہائی-مہلک-ثابت-ہوگا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org