0
Wednesday 5 Apr 2017 13:39

کراچی میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کرنل (ر) ضیاء جاں بحق، راہگیر زخمی

کراچی میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کرنل (ر) ضیاء جاں بحق، راہگیر زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بلوچ کالونی پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق، جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت کرنل (ر) ضیاء کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی کا نام ریحان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت کرنل (ر) ضیاء کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی کا نام ریحان بتایا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جن کی تعداد دو تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے کرنل (ر) ضیاء کو گاڑی سے اترتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے، حادثے کی جگہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے دو خول ملے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے کرنل (ر) ضیاء فوج میں بھرتی کے خواہشمندوں کو امتحان کی تیاری کراتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 624877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش