QR CodeQR Code

لاہور میں مردم شماری ٹیم پر حملے کے بعد آئی جی سندھ نے حساس علاقوں میں عملے کی حفاظت کیلئے ہدایت جاری کردی

5 Apr 2017 16:30

سندھ پولیس کے ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی میدان میں آگئے ہیں، انہوں نے ہدایت جاری کی ہیں کہ روزانہ 3 گھنٹے اسنیپ چیکنگ کو سخت اور کامیاب بنایا جائے جبکہ اہم مقامات پر سیکورٹی کے تمام امور کو مزید سخت اور غیر معمولی بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مردم شماری ٹیم پر حملے کے بعد آئی جی سندھ نے مردم شماری کے عملے کی حفاظت کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر خودکش حملہ کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی میدان میں آگئے ہیں اور سندھ کے حساس علاقوں میں مردم شماری ٹیموں کی حفاظت کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اے ڈی خواجہ نے ہدایت جاری کی کہ روزانہ 3 گھنٹے اسنیپ چیکنگ کو سخت اور کامیاب بنایا جائے جبکہ اہم مقامات پر سیکورٹی کے تمام امور کو مزید سخت اور غیر معمولی بنایا جائے۔ یاد رہے کہ لاہور میں بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 624933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/624933/لاہور-میں-مردم-شماری-ٹیم-پر-حملے-کے-بعد-آئی-جی-سندھ-نے-حساس-علاقوں-عملے-کی-حفاظت-کیلئے-ہدایت-جاری-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org