0
Wednesday 5 Apr 2017 17:15

دہشتگردی کی تمام نرسریوں کو ختم کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی

دہشتگردی کی تمام نرسریوں کو ختم کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے لاہور خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی تمام نرسریوں کو ختم کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی دہشتگردی کے شکار تمام شہداء کی وارث ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے علاقے بیدیاں میں مردم شماری ٹیم اور سیکیورٹی اہلکاروں پر خودکش حملے پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ لاہوریوں کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو تخریب کاری ختم ہو جاتی، دہشتگردی کی تمام نرسریوں کو تباہ کرنا ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشتگردی کے شکار تمام شہداء کی وارث ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر خودکش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید اور 10 سے زائد زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 624955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش