0
Wednesday 5 Apr 2017 22:27

سانحہ سرگودہا، مرکزی ملزم عبدالوحید اور اسکے ساتھیوں کے فنگر پرنٹس حاصل کر کے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے

سانحہ سرگودہا، مرکزی ملزم عبدالوحید اور اسکے ساتھیوں کے فنگر پرنٹس حاصل کر کے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ درگاہ علی محمد گجر سرگودہا پر 20 افراد کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار مرکزی ملزم عبدالوحید اور اسکے ساتھیوں کے فنگر پرنٹس حاصل کر کے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی اعلیٰ سطح کی ٹیم ملزموں سے مزید پوچھ گچھ میں مصروف ہے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے۔ اسی طرح مقتولین کے ورثا کے ممکنہ ردعمل کے پیش نظر ملزم عبدالوحید کے بیوی بچے بھی پولیس کی تحویل میں ہیں، جنہیں ایک دو روز میں ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔ دریں اثنا 20 مقتولین میں سے 14 کے ورثاء مقدمہ میں مدعی بننے تھانے آ گئے تھے، پولیس نے ان کو گواہ بننے کی پیشکش کی ہے، کیونکہ ایف آئی آر کے اندراج کے وقت مقتولین کے ورثاء میں سے کوئی بھی مدعی بننے کو تیار نہ تھا، اب مدعی بننے کے لئے لیہ، بھکر، 90 شمالی، 95 شمالی، اسلام آباد و دیگر علاقوں کے 14 مقتولین کے ورثاء نے پولیس سے رجوع کیا ہے۔ پولیس نے انہیں باور کرایا کہ مقدمہ کیونکہ پولیس کی مدعیت میں پہلے ہی درج ہے، اس لیے انہیں اب صرف گواہ ہی بنایا جا سکتا ہے، قانونی تقاضے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر کوئی فیصلہ کیا جائے گا تاکہ ملزم سزا سے نہ بچ سکیں۔ دوسری طرف واقعہ کے مرکزی ملزم عبدالوحید سمیت 4 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں، جنہیں 6 اپریل کو دوبارہ ریمانڈ کے لئے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 624968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش