0
Wednesday 5 Apr 2017 17:56

دہشتگردوں کو پھر سے منظم ہونے کا موقع دیا جا رہا ہے، علامہ مبارک موسوی

دہشتگردوں کو پھر سے منظم ہونے کا موقع دیا جا رہا ہے، علامہ مبارک موسوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے لاہور کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کی ٹیم پر بزدل، اسلام دشمن اور سفاک دہشتگردوں کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، پنجاب میں تسلسل کیساتھ دہشتگردی کے واقعات صوبائی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہیں، آئی جی پنجاب دہشتگردوں کیخلاف بے رحمانہ کارروائی کی بجائے ان کو معصوم اور سیاسی ورکرز بنا کر پیش کرنے میں مصروف ہیں، وکی لیکس کے انکشافات کے بعد حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی آنکھیں کھل جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے، حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے پنجاب میں دہشتگردوں کے سرپرستوں کو کلین چٹ دینے پر بضد ہیں، عوام اور دہشتگردی سے متاثرہ لوگ پریشان ہیں کہ آخر کونسی طاقت ان دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہیں جس پر آئی جی پنجاب ان کی نجی چینلز پر صفائیاں پیش کرتے ہیں؟ دہشتگردی کیخلاف جنگ کو متنازعہ بنانے اور دہشتگردوں کو پھر سے منظم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، داعش لاہور میں کاروباری افراد کو خطوط لکھ رہے ہیں اور پنجاب حکومت اس کے وزراء اور آئی جی پنجاب سب ٹھیک ہیں کے رٹ لگائے نہیں تھکتے، اگر بروقت حکومت کی طرف سے اقدامات ہوتے تو آج کا المناک واقعہ پیش نہ آتا، ہم شہدائے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 624971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش