QR CodeQR Code

اطالوی بحریہ کے جہاز کی کراچی آمد، پاک نیوی کا خیر مقدم

5 Apr 2017 17:53

کراچی میں قیام کے دوران اطالوی جہاز کے افسران پاکستان نیوی میں اپنے اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال اور ملاقاتیں کریں گے، دورے کے اختتام پر پاکستان نیوی کے بحری بیڑے اور اطالوی جہاز کھلے سمندر میں مختلف آپریشنز پر مشتمل مشترکہ بحری مشق بھی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اطالوی بحریہ کا جہاز کیریبنئیر خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا، پاک نیوی کے حکام اور اطالوی سفارتخانے کے عملے نے جہاز کا خیر مقدم کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین باہمی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔ کراچی میں قیام کے دوران اطالوی جہاز کے افسران پاکستان نیوی میں اپنے اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال اور ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے اختتام پر پاکستان نیوی کے بحری بیڑے اور اطالوی جہاز کھلے سمندر میں مختلف آپریشنز پر مشتمل مشترکہ بحری مشق بھی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 624972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/624972/اطالوی-بحریہ-کے-جہاز-کی-کراچی-ا-مد-پاک-نیوی-کا-خیر-مقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org