QR CodeQR Code

لاہور، خودکش دھماکے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی

5 Apr 2017 18:05

ذرائع کے مطابق لاہور میں بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر خودکش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی ہے اور تنظیم کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے بیان میں مردم شماری ٹیم کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے بیدیاں روڈ پر ہونیوالے خودکش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔  ذرائع کے مطابق لاہور میں بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر خودکش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی ہے اور تنظیم کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے بیان میں مردم شماری ٹیم کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یاد رہے کہ آج صبح لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر مانانوالہ چوک میں مردم شماری ٹیم کی وین کو خودکش دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 6 افراد شہید جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب مردم شماری کی ٹیم فیلڈ میں جانے کیلئے تیار تھی۔ یاد رہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اس حملے میں ہلاک ہونیوالے خودکش بمبار کی تصویر پہلے ہی جاری کر رکھی تھی اور لاہور کے تمام تھانوں میں یہ اس کی تصویر آویزاں تھی۔


خبر کا کوڈ: 624976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/624976/لاہور-خودکش-دھماکے-کی-ذمہ-داری-تحریک-طالبان-پاکستان-نے-قبول-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org