0
Friday 7 Apr 2017 14:00

صرف انسے بات ہوگی جو تشدد کا راستہ ترک کرکے بھارتی آئین کے تحت کام کرنے پر راضی ہوں، بھارت

صرف انسے بات ہوگی جو تشدد کا راستہ ترک کرکے بھارتی آئین کے تحت کام کرنے پر راضی ہوں، بھارت
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے مختلف متعلقین سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے اگر وہ تشدد کا راستہ ترک کرکے اس بات پر راضی ہیں کہ وہ بھارتی آئین کے تحت کام کریں گے۔ بھارتی پارلیمنٹ میں وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنس راج اہیر نے کہا ’’حکومت ان لوگوں کے ساتھ بات چیت کے لئے ہر وقت تیار ہے جو تشدد کا راستہ ترک کرکے بھارتی آئین کے تحت کام کرنے پر راضی ہوں‘‘۔

ہنس راج اہیر اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ کیا حکومت کے پاس ایسا کوئی منصوبہ ہے کہ جموں و کشمیر میں امن لانے کے لئے یہاں کے متعلقین کے ساتھ بات چیت کی جائے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ہنس راج اہیر نے کہا ’’وہ مسلم کنبے، جنہوں نے کشمیر کی صورتحال کی وجہ سے جموں یا ملک کے دیگر علاقوں میں نقل مکانی کی ہے، وہ بطور کشمیری مائیگرنٹ حکومت کے پاس 1990ء سے رجسٹر ہیں‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ 1990ء میں کشمیر سے باسٹھ ہزار لوگوں نے نقل مکانی کی، جس میں بائیس سو باون کنبے مسلمان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 625121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش