QR CodeQR Code

بزدلانہ حملوں سے پاکستان کی ترقی کو روکا نہیں جا سکتا، معصوم لوگوں کا قتل جہالت اور سفاکیت کی انتہا ہے، سید زکریا شاہ

6 Apr 2017 10:43

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے ضلعی رہنماء نے کہا کہ لاہور میں پاک فوج کے جوانوں اور دوسرے سرکاری اہلکاروں پر دہشت گردوں کا حملہ شکست اور ہزیمت سے دوچار دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام فیصل آباد کے ضلعی امیر سید زکریا شاہ نے لاہور میں مردم شماری ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ حملوں سے پاکستان کی ترقی کو روکا نہیں جا سکتا، معصوم لوگوں کا قتل جہالت اور سفاکیت کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاہور میں خودکش دھماکہ ترقی اور امن کے دشمنوں کی کارستانی ہے، فوجی جوانوں اور معصوم شہریوں پر حملہ کرنیوالے عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے ضلعی رہنماء نے کہا کہ لاہور میں پاک فوج کے جوانوں اور دوسرے سرکاری اہلکاروں پر دہشت گردوں کا حملہ شکست اور ہزیمت سے دوچار دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور کے خاتمے کیلئے 20 کروڑ پاکستانی متحد ہیں اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 625145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/625145/بزدلانہ-حملوں-سے-پاکستان-کی-ترقی-کو-روکا-نہیں-جا-سکتا-معصوم-لوگوں-کا-قتل-جہالت-اور-سفاکیت-انتہا-ہے-سید-زکریا-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org