0
Thursday 6 Apr 2017 14:42

پشاور، پاک فضائیہ کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ زخمی

پشاور، پاک فضائیہ کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پاک فضائیہ کے تربیتی مشاق طیارے نے متنی سرہ خورہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی، جس کے باعث طیارہ کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ پائلٹ بھی معمولی زخمی ہوا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا مشاق طیارہ کوہاٹ سے پشاور آ رہا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث بے قابو ہوا اور اس نے متنی کے علاقے سرہ خورہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی، اس دوران طیارے کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ پائلٹ بھی معمولی زخمی ہوا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے میں پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 625275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش