QR CodeQR Code

پاکستان کیساتھ ملکر دہشتگردوں کو شکست دینگے

پاک امریکہ تعلقات 70 سال پرانے ہیں، اگرچہ مشکل وقت کا سامنا بھی رہا، مگر ہمارے تعلقات مضبوط رہے، امریکی سفیر

6 Apr 2017 15:34

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اسلام آباد میں "لیڈرز ان" کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ گذشتہ روز مردم شماری کی ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان اور اس کے ہمسایہ ممالک پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف بھی ملکر کام کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا حملہ پاکستان کی جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، پاکستان کے ساتھ مل کر گذشتہ روز کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے کام کریں گے۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اسلام آباد میں "لیڈرز ان" کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ گذشتہ روز مردم شماری کی ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان اور اس کے ہمسایہ ممالک پر حملہ کرنیوالوں کے خلاف بھی مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات 70 سال پرانے ہیں، اگرچہ مشکل وقت کا سامنا بھی رہا،مگر ہمارے تعلقات مضبوط رہے۔


خبر کا کوڈ: 625335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/625335/پاک-امریکہ-تعلقات-70-سال-پرانے-ہیں-اگرچہ-مشکل-وقت-کا-سامنا-بھی-رہا-مگر-ہمارے-مضبوط-رہے-امریکی-سفیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org