0
Thursday 6 Apr 2017 17:16

پشاور، سرکاری گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

پشاور، سرکاری گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے 2 سرکاری ملازمین کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ رنگ روڈ پر جمیل چوک کے قریب نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ سے سرکاری سی ایس ڈی سٹور کے دو ملازمین شدید زخمی ہوگئے، جن میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سی ایس ڈی کے دو ملازمین پھندو روڈ پر فروٹ منڈی سے خریداری کے بعد سرکاری گاڑی میں سامان لے کر جا رہے تھے کہ جمیل چوک کے قریب گھات لگائے نامعلوم شدت پسندوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں سرکاری ملازمین شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں کی شناخت عبدالرحمٰن اور گل مرجان کے ناموں سے ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 625336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش