0
Friday 7 Apr 2017 09:54

عمرہ زائرین کو تنگ کرنے کیلئے سعودی عرب نے نئی پالیسی جاری کر دی

عمرہ زائرین کو تنگ کرنے کیلئے سعودی عرب نے نئی پالیسی جاری کر دی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب جہاں اپنے ملک میں مقیم پاکستانیوں کیخلاف ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے اور انہیں آئے روز پکڑ کر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے، اسی طرح اب عمرہ زائرین کو بھی تنگ کرنے کا "اعلان" کر دیا ہے، جس کے بعد زائرین اور عمرہ پر لے جانیوالی ٹورز کمپنیوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ پاکستان میں قائم سعودی قونصلیٹ نے عمرہ ویزہ کیلئے ویزہ لگنے کے بعد روانگی کی مدت ایک ماہ سے کم کرکے 15 دن کر دی ہے۔ سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد عمرہ کروانے والی ٹورز کمپنیوں اور عمرہ زائرین میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔ اس نئے قانون کے اطلاق سے پہلے عمرہ ویزہ لگنے کے بعد ایک ماہ کے اندر روانگی ہو سکتی تھی۔ کراچی اور اسلام آباد سعودی قونصلیٹ نے اب روانگی کیلئے مدت کم کر کے 15 دن کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 625466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش