0
Friday 7 Apr 2017 13:34

احتجاجی دھرنا سبوتاژ کیا گیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری کے الیکٹرک اور انتظامیہ پر عائد ہوگی، جماعت اسلامی کراچی

احتجاجی دھرنا سبوتاژ کیا گیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری کے الیکٹرک اور انتظامیہ پر عائد ہوگی، جماعت اسلامی کراچی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے متنبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف ہمارا احتجاج پُرامن ہوگا، اگر کے الیکٹرک اور انتظامیہ نے اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری انھیں پر ہوگی، ہم ہر صورت دھرنا دیں گے، ہم نے پلان اے، بی اور سی بھی تیار کیا ہے، ہم نے دھرنا شروع کرنے کا وقت دیا ہے، ختم کرنے کا نہیں۔ جماعت اسلامی کراچی کے دفتر ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنا تاریخی ہوگا، کے الیکٹرک کو من مانی چھوڑنا پڑے گی، یہ ادارہ ایک مافیا بن چکا ہے، اب عوام جاگ چکے ہیں، دھرنے میں سول سوسائٹی، وکلا، مزدور رہنماء، تجارتی انجمنیں، طلباء، ڈاکٹرز، علماء کرام، سماجی انجمنیں و ان کے رہنماء، ٹرانسپورز ،صحافی، ادیب، دانشور، شعراء سب شریک ہو رہے ہیں، یہ اپنی نوعیت کا تاریخی احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف جب بھی بات کی جاتی ہے، تو حکمران اور کے الیکٹرک کی سرپرست جماعتیں ایشوز کو کسی اور طرف موڑنے کی کوشش کرتی ہے، ہم عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں، مک مکا کرنے والے نہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی جماعت اسلامی کراچی نے کے الیکٹرک کے خلاف کراچی کی سب سے مصروف سڑک شاہراہ فیصل پر احتجاج کی کال دی تھی، جسے پولیس نے کارروائی کرکے ناکام بنا دیا تھا، جس کے بعد آج جماعت اسلامی کراچی ڈیفسن فیز ٹو میں قائم کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دے گی، جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، آخری دھرنے میں پولیس کی جانب سے کارروائی کے بعد جماعت اسلامی نے آج کے دھرنے میں بھرپور جوابی وار کی تیاری کر رکھی ہے، مرکزی دھرنا پنجاب چورنگی فیس چار میں قائم کے الیکٹرک کے دفتر پر دیا جائے گا، جبکہ صدر، جوہر اور ناظم آباد کے علاقوں میں بھی قائم کے الیکٹرک کے دفاتر دھرنے کی زد میں آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 625507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش