0
Friday 7 Apr 2017 17:29

گستاخانہ موادکیس، ایف آئی اے نے ایک اور ملزم گرفتار کر لیا

گستاخانہ موادکیس، ایف آئی اے نے ایک اور ملزم گرفتار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق معاملے میں ایک اور ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ چاروں گرفتار ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انوار نامی ایک اور ملزم گرفتار کر لیا، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ آج ایف آئی اے نے چاروں ملزمان کے چہرے ڈھانپ کر انہیں کڑے پہرے میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ پہلے سے گرفتار تین ملزمان عدنان، عبدالوحید اور ناصر کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ جج سید کوثر عباس زیدی نے چوتھے ملزم انور کی میڈیکل رپورٹ بھی مانگ لی۔ گرفتار ملزم انور نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ پروفیسر ہے۔ سوشل میڈیا سے اُس کا کوئی تعلق نہیں، کسی نے اُس کی ویڈیو ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 625566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش