0
Friday 7 Apr 2017 18:36

سہون خودکش حملے کے سہولت کاروں کی اطلاع دینے پر 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

سہون خودکش حملے کے سہولت کاروں کی اطلاع دینے پر 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ سہون دھماکے میں ملوث حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ہوئی ہے، شناخت میں مدد کرنے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ تفصیلات مے مطابق سہون دھماکے کی تحقیقات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے اندر اور احاطے میں لگے 38 کیمروں کی مدد سے عکس بند کی گئیں، 16 فروری اور اس سے قبل کی ویڈیوز کو بغور دیکھا، جس میں پتہ چلا کہ خودکش بمبار اور اس کے 2 ساتھی ساتھ ساتھ ہیں، جبکہ خودکش حملہ آور اور سہولت کار 15 فروری کو ایک گھنٹہ درگاہ میں رہے اور مزار کی ریکی کی۔

ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث خودکش بمبار کے 2 سہولت کاروں نے درگاہ کی تصاویر بھی لیں، جبکہ باریکی سے دیکھنے پر پتا لگا کہ وقوعہ کے روز حملہ آور نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے تمام شواہد جمع کئے اور سی سی ٹی وی وڈیو سے لی گئی تصاویر کو شناخت کیلئے نادرا بھیجا جا چکا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ شناخت میں مدد کرنے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، شناخت سے متعلق اطلاع 99203438-021 پر دی جا سکتی ہے، جبکہ رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے، شناخت کرنے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 625587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش