QR CodeQR Code

پاراچنار، حالیہ دھماکے کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں امدادی پیکیج کی تقسیم

8 Apr 2017 10:59

لواحقین کو انتظامیہ کیطرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دیہانی کرائی گئی، معاوضہ پیکیج کیساتھ ساتھ انتظامیہ کیطرف سے نقد امداد بھی تقسیم کیا گیا۔ لواحیقین کیلئے ماہوار وظائف اور نوکریوں کے حکم نامے پر دستخط بھی کیا گیا۔


پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے پاراچنار میں ہونے والے حالیہ دھماکے میں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں امدادی پیکیج تقسیم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی اکرام اللہ خان اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان نے پاراچنار میں 31 مارچ کو ہونے والے آفسوس ناک دھماکے کے تمام شہداء کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ لواحقین کو انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دیہانی کرائی گئی، معاوضہ پیکیج کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی طرف سے نقد امداد بھی تقسیم کیا گیا۔ لواحیقین کیلئے ماہوار وظائف اور نوکریوں کے حکم نامے پر دستخط کیا گیا۔ اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ کرم اکرام اللہ خان نے لواحقین سے کہاکہ پیکچز اور نوکریوں سے ان کا ازالہ نہیں ہوسکتا لیکن حکومت کی جانب سے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی ہے۔ انہوں نے تمام لواحقین کو اس واقعہ میں ملوث درندوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دیہانی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 625739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/625739/پاراچنار-حالیہ-دھماکے-کے-شہداء-لواحقین-اور-زخمیوں-میں-امدادی-پیکیج-کی-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org