QR CodeQR Code

پاراچنار کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے، سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

8 Apr 2017 10:56

پاک فوج کیجانب سے پاراچنار شہر کی سکیورٹی کیلئے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پاک آرمی کیجانب سے 24 نئے چیک پوسٹیں قائم کردئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک آرمی کی جانب سے پاراچنار سٹی کی سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے۔ پاراچنار شہر کو آنے والے راستوں میں مختلف مقامات پر پاک آرمی کے 24 نئے چیک پوسٹیں قایم کردئے گئے۔ جبکہ پاراچنار شہر کے گرد تمام خفیہ راستوں کو بند کرنے کیلئے خندق کی کھدائی بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے پاراچنار میں حالیہ دھماکے کے بعد سکیورٹی انتظامات پاک فوج کے حوالے کردیے گئے۔ پاک فوج کی جانب سے پاراچنار شہر کی سکیورٹی کیلئے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پاک آرمی کی جانب سے 24 نئے چیک پوسٹیں قائم کردئے گئے ہیں اور شہر کو تمام خفیہ راستوں کو بند کرنے کیلئے پاراچنار شہر کے گرد خندق کی کھدائی بھی جاری ہے۔ جس سے خفیہ راستوں پر بغیر چیکنگ کے گاڑیوں کی نقل و حرکت ختم ہوجائے گی۔ اسی طرح تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے، جس کے بعد سٹی کے اندر بغیر رجسٹریشن والی گاڑیوں کی پاراچنار میں داخلے پر پابندی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 625753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/625753/پاراچنار-کی-سکیورٹی-پاک-فوج-کے-حوالے-سخت-ترین-انتظامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org