0
Saturday 8 Apr 2017 11:08

13 رکنی افغان صحافیوں کے وفد کا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ

13 رکنی افغان صحافیوں کے وفد کا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے آئے ہوئے 13 رکنی صحافیوں کے وفد نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کا دورہ کیا۔ وفد نے آئی ایس پی آر کے علاوہ وزارت خارجہ، وزارت سیفرون، وزارت تجارت، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ہیک) فرنٹیئر کارپس (ایف سی) خیبر پختونخوا کے ہیڈ کوارٹر اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزری کا بھی دورہ کیا۔ افغان صحافیوں کی جانب سے پاکستانی دورے کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کا جائزہ لینا تھا، جو دونوں ممالک کا مشترکہ خطرہ ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان صحافیوں کے وفد کے ساتھ پاکستان کے صحافیوں نے بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاک-افغان صحافیوں کے وفد کو سرحد پر اٹھائے گئے پاکستانی اقدامات سے آگا ہ کیا۔ اس موقع پر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ الزام تراشی کے بجائے دونوں ملکوں کو مل کر دہشت گردی کے خلاف کام کرنا چاہئیے، کیوں کہ دہشت گردی نے دونوں ممالک کو متاثر کیا۔

جنرل آصف غفور نے صحافیوں کے وفد کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے برطانوی دورے کے دوران افغان دفاعی اتاشی سے ملاقات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان اتاشی سے ملاقات کے دوران افغان شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر افغان باشندے کو اتنا ہی عزیز سجھتے ہیں جتنا وہ پاکستانیوں کو سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر جنرل آصف غفور نے صحافیوں کے وفد کو آئی ایس پی آر کے شعبہ جات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ خیال رہے کہ افغان صحافیوں کے اس دورے سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 625768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش