QR CodeQR Code

کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد

8 Apr 2017 13:44

پہلوان گوٹھ سے لاوارث کھڑی کار سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس پر تشدد کے نشانات واضح ہیں، دہلی کالونی میں گراؤنڈ سے سربریدہ لاش ملی، لاش کئی حصوں میں تقسیم تھی، جن میں سے سر موجود نہیں، جبکہ نیو کراچی سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رات گئے تین لاشیں ملیں، ایک کو پھندا لگا کر مارا گیا تھا، جبکہ دوسری لاش سربریدہ اور ٹکڑوں میں تھی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر نے رات ہوتے ہی لاشیں اگل دیں، ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد کے مطابق پہلوان گوٹھ کے علاقے سے لاوارث کھڑی کار سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، لاش پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ فریئر تھانے کی حدود دہلی کالونی میں گراؤنڈ سے سربریدہ لاش ملی، لاش کئی حصوں میں تقسیم تھی، جن میں سے سر موجود نہیں، جبکہ نیو کراچی سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 625827

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/625827/کراچی-کے-مختلف-علاقوں-سے-3-لاشیں-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org