0
Sunday 9 Apr 2017 11:11

کرم ایجنسی، تاجر برادری کا حکومت سے افغان سرحد کھولنے کا مطالبہ

کرم ایجنسی، تاجر برادری کا حکومت سے افغان سرحد کھولنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے تاجر برادری نے افغان سرحد آمد و رفت کیلئے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ افغان سرحد کی بندش کی وجہ سے انہیں اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے اور ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرم ایجنسی کے تاجر رہنماوں، مصاحب حسین، سید مبین، ملک حبیب حسین، ملک سہراب حسین، ناصر حسین اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ افغان سرحد مسلسل 16 فروری سے بند ہے، جس کی وجہ سے تاجر برادری سمیت لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تاجر برادری نے افغان سرحد کھول دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کی بندش کی وجہ سے نہ صرف تاجر برادری کو مشکلات درپیش ہیں بلکہ ایجسنی ھذا کے ہزاروں افراد بھی بے روزگار ہوگئے ہیں، چنانچہ مزدور طبقے کو بے روزگاری کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش ہیں۔ تاجر رہنماوں نے گورنر خیبر پختونخوا، صدر مملکت، وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف سے ماطلبہ کیا کہ طورخم اور چمن کی طرح کرم ایجنسی میں بھی افغان سرحد تجارت اور آمدورفت کیلئے جلد کھول دی جائے تاکہ اس راستے سے بھی افغانستان کے ساتھ آمدورفت اور تجارت ہوسکے نیز سرحد کی بندش کی وجہ سے لوگوں، ٹرانسپورٹرز، تاجروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 626089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش