0
Sunday 9 Apr 2017 11:16

ڈی جی خان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک رینجرز اہلکار شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

ڈی جی خان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک رینجرز اہلکار شہید، 5 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور ایسی ہی ایک کارروائی میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں رینجرز اور حساس اداروں کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا اور اس دوران ملزمان نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار کامران شہید ہوگیا، جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقع کے بعد سکیورٹی فورسز کی مزید نفری کو بھی طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 626092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش