0
Sunday 9 Apr 2017 15:33

جدہ، بس حادثے میں 3 پاکستانی زائر جاں بحق، متعدد زخمی

جدہ، بس حادثے میں 3 پاکستانی زائر جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ مکہ سے جدہ جانیوالے ہائی وے پر ہونے والے اندوہناک حادثے میں پاکستان سے عمرہ کے لئے گئے تین افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ سانحہ مکہ سے جدہ جانے والی ہائی وے پر بریمان پل کے مقام پر پیش آیا، جہاں زائرین سے بھری بس ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ سعودی ہلالِ احمر سوسائٹی (جدہ) کے ترجمان عبداللہ ابو زید کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو سعودی ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعے جدہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ کہ جدہ ایمبولینس سروس کے ڈائریکٹر حسین نافع نے زخمیوں کی اسپتال منتقلی کا کام ذاتی طور پر اپنی نگرانی میں مکمل کرایا۔ دوسری جانب پاکستانی سفارتخانے کو تاحال واقعے کی تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں، لہذٰا وہ فی الحال جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہیں۔ یاد رہے کہ ستمبر 2016ء میں حرم کعبہ میں کرین گرنے کے افسوسناک حادثے میں 107 عازمین حج شہید جبکہ 230 زائد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 626146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش