0
Sunday 9 Apr 2017 18:31

عوامی مسائل حل نہ ہوئے تو شیعہ علماء کونسل بھرپور احتجاج کریگی، یعقوب شہباز

عوامی مسائل حل نہ ہوئے تو شیعہ علماء کونسل بھرپور احتجاج کریگی، یعقوب شہباز
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کیلئے 2018ء کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا ایک چیلنج ہوگا، کیونکہ کراچی اور سندھ کی عوام اب جھوٹے حکمرانوں سے ہوشیار ہوگئی ہے، عوام کا اعتماد حکمرانوں سے ختم ہو گیا ہے، سیاسی رشہ کشی نے کراچی کو تباہ کر دیا، سندھ حکومت شہر کراچی میں گندگی، سیوریج اور کے الیکٹرک کی انتہائی مخدوش صورتحال کا نوٹس لے۔ اپنے مذمتی بیان میں ایس یو سی سندھ کے نائب صدر یعقوب شہباز نے کہا کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اُبلتے نالے سڑکوں پر تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں، بلخصوص ملیر کے مختلف مقامات، جن میں جعفرطیار سوسائٹی، حسین آباد، بی ایریا شامل ہیں، ان مقامات پر جگہ جگہ گندگی کچرے کے ڈھیر اور گٹر کے بہنے والے پانی سے تعفن اُٹھ رہا ہے اور وبائی امراض پھیلنے کا ایک بار پھر سے شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے، نمازیوں کو اس تمام صورتحال سے شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

یعقوب شہباز نے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے دعوے کہ گرمیوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، صرف اور صرف دعوے ہی کی حد تک رہ گئے، کے الیکٹرک انتظامیہ شہریوں پر مذید ظلم اب بند کرے، شہر میں بجلی و پانی کی قلت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، شہر قائد میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، وفاقی و صوبائی حکومت کے الیکٹرک کی من مانیوں کا نوٹس لے، کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ شہریوں کیلئے امتحان سے کم نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرمی سے بلبلائے شہریوں پر لوڈشیڈنگ اور واجبات کی عدم ادائیگی کا بہانہ بنا کر اذیت دی جا رہی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو شیعہ علماء کونسل بھرپور احتجاج کریگی۔
خبر کا کوڈ : 626205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش