QR CodeQR Code

مصر کے شہر طنطا اور اسکندریہ کے گرجا گھروں میں دھماکے، 36 ہلاک، 100 زخمی

9 Apr 2017 22:29

دونوں دھماکے گرجا گھروں میں جاری پام سنڈے کی تقریبات کے دوران ہوئے، پہلا دھماکا مصر کے شمالی شہر طنطا کے گرجا گھر میں ہوا، دھماکے میں پچیس افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ افریقہ کے عرب ملک مصر کے شہر طنطا اور اسکندریہ کے گرجا گھروں میں دھماکوں سے چھتیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے، طنطا دھماکے سے تعلق کے شبہے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دونوں دھماکے گرجا گھروں میں جاری پام سنڈے کی تقریبات کے دوران ہوئے، پہلا دھماکا مصر کے شمالی شہر طنطا کے گرجا گھر میں ہوا، دھماکے میں پچیس افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ کچھ گھنٹوں بعد ہی اسکندریہ شہر کے گرجا گھر میں دھماکا ہوا جس میں ہلاکتوں کی تعداد دس سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ تیس سے زائد زخمی ہیں، دھماکوں کی نوعیت کا ابھی تعین نہیں ہوا نہ ہی دھماکوں کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 626246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/626246/مصر-کے-شہر-طنطا-اور-اسکندریہ-گرجا-گھروں-میں-دھماکے-36-ہلاک-100-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org